تازہ تر ین

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورہ بھارت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے بھارتی دورے پر 24 فروری کو ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پہلا بھارتی دورہ ہے، وہیں وہ پہلے امریکی صدر بھی بن گئے جنہوں نے ریاست گجرات کا دورہ کیا۔ریاست گجرات وزیر اعظم نریندر مودی کا آبائی علاقہ ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ وہاں بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ احمد آباد میں بنائے گئے سردار پٹیل اسٹیڈیم جسے موترا اسٹیڈیم بھی کہتے ہیں اس کا افتتاح کریں گے۔اگرچہ مذکورہ اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوا تاہم اس اسٹیڈیم کا 90 فیصد سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ونلڈ ٹرمپ اسی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ افراد کے مجمع سے خطاب بھی کریں گے، اسی اسٹیڈیم میں رکھی جانے والی تقریب کو ’نمستے ٹرمپ‘ کا نام دیا گیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain