تازہ تر ین

بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم ہاو¿س میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، ”بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب“ کے موضوع پر تقریب وزیرِ اعظم آفس میں ہوئی جس میں بھارت کو پاک افواج کے جواب پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراءسمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت ایک خطرناک راستے پر نکل چکا ہے اور جس راستے پر بھارت نکل چکا ہے اس سے واپسی مشکل ہے، نفرت پر قائم معاشرے کے آخر میں خون ہی ہوتا ہے، ہندوستان پھنس چکا ہے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ برس ہمیں پتہ تھا کہ بھارت پلوامہ واقعے کے بعد کچھ کرےگا، لیکن پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر ایک پیج پر تھیں، مجھے صبح 3 بجے ایئرچیف نے فون پر بھارتی حملے کا بتایا، ہم بھارت کو اسی وقت جواب دے سکتے تھے لیکن ہم نےبھارت کو اگلے روزجواب دیا، ہماری جوابی کارروائی ایک ذمہ دار ملک جیسی تھی، بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، بھارتی پائلٹ کی واپسی بھی ایک ذمہ دار قوم کی نشانی تھی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تمام پڑوسیوں سےامن چاہتاہے، گزشتہ برس 26 فروری کو ہمسائے ملک نے جارحانہ اقدام کیا، پھر بھی ہماراپہلاپیغام تھاکہ بھارت جارحیت سے بازرہے، لیکن جب بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو 27 فروری کو پاکستان نے بھارت کو موثر جواب دیا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومتیں اورسربراہ تبدیل ہوتےرہتےہیں لیکن کشمیر پرہماراموقف کبھی تبدیل نہیں ہوا، مسئلہ کشمیرکےحوالے سے پوری قوم کی ایک ہی آوازہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے5اگست کااقدام ناقابل قبول ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، مقبوجہ کشمیرعالمی سطح پرایک متنازع علاقہ ہے اور یورپی پارلیمنٹ میں اس پر سیرحاصل بحث کی گئی، کیادو ایٹمی قوتیں متنازع علاقےکےپرامن بارے سوچ سکتی ہیں؟۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain