تازہ تر ین

ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے شکنجے سے چھڑوانا ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد( و یب ڈ سک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر نادار شہیریوں کو غربت سے نجات دلانی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر ٹوئٹ میں خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 24برس قبل آج ہی کےدن تحریک انصاف نے قائد کےوڑن کی روشنی میں پاکستان کوایک جدیداسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنے کےاپنے نصب العین کی جانب سفرکا آغازکیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہمیں دو اہم سنگ میل طے کرنا ہوں گے جس میں سب سے پہلے قانون کی ایسی بالادستی کا قیام ہے کہ اس کی نظرمیں سب برابراورطاقتور اسکےتابع ہوں۔ اس کے بعد ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر انکی ازسرِ نو اور قدرے منصفانہ تقسیم کہ محروم اور نادار شہریوں کیلئے غربت سے نجات ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ طویل، کٹھن اور صبر آزما رہی ہے۔ آج میں اپنے ان بانی اراکین، نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو بھی یاد کرنا چاہتا ہوں جن کی رفاقت سے آج ہم محروم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain