تازہ تر ین

ڈرگ اتھارٹی کے چھاپے،بھارتی ادویات کی فروخت پر 2 میڈیکل سٹور سیل، 36 کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

لاہور (جنرل رپورٹر )پنجاب بھر میں بھارتی ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔لاہور میں غیر ملکی و اسمگل شدہ ادویات کی بھرمار کے خلاف خبریں چینل فائیو کی خبر پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ایکشن،شہر بھر کے 38 میڈیکل اسٹورز پر چھاپے کے دوران بھارتی اسمگل شدہ ادویات چیک کیں جبکہ غیر ملکی ادویات اور قواعدو ضوابط کے برعکس کام کرنے والے 2 میڈیکل سٹور سیل کردیئے گئے، داتا گنج بخش ٹاﺅن میںپنجاب فارمیسی ، رانا فارمیسی کو سیل کیا گیا دوسری جانب نشتر ٹاﺅن میں داتا میڈیکل سٹور ، احسن فارمیسی ، عزیز بھٹی ٹاﺅن میں اکرام فارمیسی ، منصب میڈیکل سٹور ، پاک فارمیسی ، الشیخ میڈیکل سٹور ، داتا گنج بخش ٹاﺅن میں ڈیسینٹ فارمیسی ، عابد فارمیسی ، عثمان اینڈ برادرز فارمیسی ، الہیٰ فارمیسی ، رحمن فارمیسی ، پاک میڈیکوز ، سمیت دیگر فارمیسی اور میڈیکل سٹور میں بھارتی اسمگل شدہ ادویات چیک کی گئیں ۔ خبریں ، چینل فائیو ٹیم کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب گرمانی اور ان کی ٹیم نے فارمیسیوںپر چھاپہ مارا تو وہاں پر کوالفائیڈ پرسن یا فارما سسٹ موجود نہ تھا ، جبکہ چا ر افراد جو کہ ڈسپنسر بھی نہ تھے ڈاکٹر کے نسخہ جات کے بغیر شہریوں کو بھارتی ادویات فروخت کر رہے تھے کمپیوٹرائزڈ بل بھی نہ دئیے جارہے تھے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا ۔سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شعیب گرمانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے سرانجام دے رہی ہے۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور بھارتی اسمگل شدہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پابندی والی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی ہوگی۔ یا درہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور فارما سیوٹیکل مافیا کے گٹھ جوڑ کے بعد بھارت سے جان بچانے اور وٹامنز کی آڑ میں مختلف دواو¿ں کے 467 فارمولے بھارت سے منگوا ئے گئے تھے حیرت انگیز طور پر 85فیصد ادویات کے فارمولے ایسے تھے جو پاکستان کی لوکل فارما انڈسٹری خود بھی تیار کر رہی ہیں ۔ خبریںاور چینل فائیو نے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ صوبائی دارلحکومت کے متعدد میڈیکل سٹور اور فارمیسیوں پر بھارتی اسمگل شدہ ادویات فروخت کی جا رہی ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain