تازہ تر ین

پانچ سو سے زائدپاکستانیوں سمیت ایک لاکھ امریکنوں کی کرونا سے اموا ت پر ٹرمپ کا اظہار تعزیت

نیو یا رک،اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)امریکہ میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونیوالی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرنے پر صدر ٹرمپ کا سوگوار خاندانوں اور امریکی عوام سے اظہار تعزیت ،امریکہ میںکرونا وائرس کی وجہ سے رپورٹ کی جانیوالی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس تعداد کی عکاسی امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار میں کی گئی ہے۔امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایک لاکھ افراد صرف چار ماہ کے قلیل عرصے میں لقمہ اجل بنے۔ ان ایک لاکھ متوفین میں پاکستانیوں کی صحیح تعداد کا کسی کو علم تو نہیں البتہ خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے چارسے ساڑھے سو (جبکہ بعض مقامی صحافیوں کے مطابق پانچ سو سے زائد) پاکستانی بھی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔کرونا وائرس وبا 1918کے فلو کے بعد امریکہ میں آنے والی ہولناک ترین وبا ہے ۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کریں۔کورونا وائرس کے بعد ترقی اور سرمایہ کاری پر اعلی سطح ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ایک عالمی مسئلہ ہے جس نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے، وائرس کیوجہ سے ہماری برآمدات متاثر ہوئیں اور ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثرہوئے، ترقی یافتہ ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نائیجریا، ایتھوپیا اور مصر کو بھی ہمارے جیسے حالات کا سامنا ہے، عالمی وبا سے مشترکہ کوششوں سے ہی نمٹا جاسکتا ہے، کورونا کے خلاف جی 20 ممالک کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے جو مدد اب تک کی جا چکی ہے اس سے زیادہ مدد ہونی چاہیے جب تک اس مسئلے کو عالمی مسئلے کے طور پر حل نہیں کیا جاتا اس سے نمٹنا مشکل ہوگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain