تازہ تر ین

مودی نے منا بھائی ایم بی بی ایس کی یاد تازہ کردی

(ویب ڈیسک)بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی لیہہ کے آرمی اسپتال میں زیر علاج گلوان وادی میں چینی فوج کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہونے والے بھارتی فوجیوں کی عیادت کو مودی سرکار کی مضحکہ خیز ’تشہیری مہم‘ اور ’ٹوپی ڈرامہ‘ قرار دے دیا۔ ’مودی بھائی‘ نے تو ’منا بھائی‘ کی یاد تازہ کردی جھٹ پٹ اسپتال کا ماحول بنالیا اور’مودی بھائی ایم بی بی ایس‘ بھارت میں ٹوئٹر پر مقبول ٹرینڈ بن گیا۔کانگریس رہنما ابھیشیک دت نے کہا کہ نہ ڈرپ، نہ دوا، نہ ہی بستر کے ساتھ میز پر کوئی پانی کی بوتل، آخر یہ کس زاویے سے اسپتال نظر آتا ہے؟ ڈاکٹر کی جگہ فوٹوگرافر کھڑا ہے لیکن شکر ہے ہمارے تمام فوجی صحت مند ہیں۔کانگریس رہنما سلمان نظامی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی تو جھوٹ بولنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں، پہلے کہا چینی فوج بھارتی حدود میں داخل نہ ہوسکی اب زخمی فوجیوں کے ساتھ تصویریں کھنچوا رہے ہیں، مودی نواز میڈیا نقصان کی پردہ پوشی کرنے کوشش کرے گا لیکن اصل نقصان بھارتی سالمیت کو ہوا ہے۔کانگریس رہنما شری واستا نے طنز کے وار کرتے ہوئے کہا کہ چھپن انچ توند والے مودی پہلے وزیراعظم ہیں جو ایک کانفرنس ہال کو اسپتال کا وارڈ کہہ رہے ہیں اس اداکاری پر تو آسکر بھی دیا جائے تو کم ہے۔ایک صاحب نے سوشل میڈیا تبصرہ کیا کہ یہ مبینہ زخمی تو ہشاش بشاش نظر آتے ہیں، بستر کی چادریں ایک دم صاف ستھری اور جیسے ابھی ابھی بچھائی گئی ہوں، لگتا ہے یہ تماشہ مودی جی کی مارکیٹنگ ٹیم کی پیشکش ہے۔شدید تنقید کے بعد بھارتی فوج کو وضاحت کرنی پڑی کہا کہ اسپتال اصلی تھا، کووڈ 19 پروٹوکول کی وجہ سے ٹریننگ ہال کو وارڈ میں تبدیل کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain