تازہ تر ین

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی رینکنگ، پاکستانی پاسپورٹ‌ کی‌ 6 درجہ ترقی

اسلام آباد: پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2020 کی فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ نے ایک سال کے دوران 7 درجے ترقی کرلی۔

دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ’پاسپورٹ انڈیکس‘ نے سال 2020 کی فہرست جاری کی جس کے مطابق جاپان نے ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ فن لینڈ، آسٹریا، لیوگژیم بورگ، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور ڈنمارک بالترتیب دنیا کے تیسرے، چوتھے، پانچویں، چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں طاقت ور ترین پاسپورٹ قرار پائے۔

چاپان کے پاسپورٹ کے حامل افراد 117 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں جبکہ انہیں دنیا کے 82 ممالک جانے کے لیے ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی، اسی طرح نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھنے والے بھی 117 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جس میں سے ان کے لیے 77 ممالک کا ویزہ معاف ہے جبکہ 40 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

فن لینڈ، آسٹریا، لیوگژیم بورگ، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر ویزہ حاصل کیے 116 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جبکہ ڈنمارک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 115 ممالک کا بغیر کسی پابندی کے سفر کرسکتے ہیں۔

انڈیکس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی 6 درجہ ترقی ہوئی، گزشتہ فہرست میں پاکستان کا پاسپورٹ 198 نمبر پر تھا جبکہ سال 2020 میں ترقی کے بعد یہ192 نمبر پرپہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2020: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست، پاکستان کی پوزیشن میں مزید بہتری

فہرست میں سب سے آخری نمبر 199ویں نمبر پر عراق، 198 پر افغانستان، 197 پر شام، 196 پر صومالیہ، 195 پر یمن اور 194 پر ایران کے پاسپورٹ رہے۔

عالمی اداروں کی جانب سے بنائی جانے والی رینکنگ کی روشنی میں مذکورہ ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو کچھ ممالک جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ درجہ بندی میں بہتری کے بعد پاکستانی شہری 33 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain