تازہ تر ین

چین پاکستان کیساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند

ویب ڈیسک : چین نے خطے کا امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین ونگ نے وفد کے ہمراہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چینی وفد نےدورہ چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے قیام کی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخارنےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی جانب سےچینی وفدکاخیرمقدم کیا اور پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر چینی وفد کو مبارکباد دی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا چینی وفد کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا اہم جزو ہیں، دونوں مسلح افوا ج کےدرمیان برادرانہ تعلقات پرفخرہے۔

چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رونگ کا کہنا تھا کہ پاک چین ملٹری تعلقات گزرتے وقت کےساتھ مضبوط ہوئے ہیں، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی ۔

دفاعی اتاشی کا کہنا تھا کہ چین کورونا کے د وران پاکستان کی تمام شعبوں میں کوششوں کو  سراہتا ہے۔

چین کے سفیر یاؤ جنگ نےبھی پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک چین عسکری تعلقات اسٹریٹجک تعاون کاستون ہیں، چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

یاؤ جنگ نے کہا کہ خطےمیں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان سےعسکری تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain