تازہ تر ین

گوگل کے سابق انجینئر کو 18 ماہ قید کی سزا

ویب ڈیسک : معروف سرچ انجن گوگل کے سابق انجینئر کو چوری کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گوگل سیلف ڈرائیونگ کار یونٹ کے سابق انجینئر کو خفیہ معلومات چرانے پر 18 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے جو انہیں اوبر کمپنی کو جوائن کرنے کے کچھ دن بعد ہی سنائی گئی ہے  ۔

سان فرانسسکو کی عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ گوگل کے سابق انجینئر اینتھونی لیوانڈوسکی نے بڑا کاروباری جرم کیا جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق انجینئر اینتھونی نے 2016 میں گوگل کو خیرباد کہنے سے قبل اپنے لیپ ٹاپ میں گوگل کی 14 ہزار فائلیں خفیہ طور پر لوڈ کیں جبکہ انہوں نے اوبر کے روبو کار پراجیکٹ کی بھی سربراہی کی ۔

انجینئر اینتھونی  کو اس کیس کی وجہ سے 2017 میں ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اینتھونی لیوانڈوسکی نے رواں سال مارچ میں دیوالیہ پن کی درخواست دائر کی کیونکہ انہیں اپنے غیر قانونی عمل پر گوگل کی کمپنی کو 179 ملین ڈالر ادا کرنے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اینتھونی لیوانڈوسکی گوگل کے سیلف ڈرائیونگ پراجیکٹ کے بانی ممبران میں سے تھے جبکہ یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ انہیں اپنی سزا کے 12 ماہ گھر میں قید تنہائی میں گزارنا پڑیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain