تازہ تر ین

کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملہ

کراچی (ویب ڈیسک ) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 سے 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق کریکر حملہ گلشن اقبال کے علاقے میں بیت المکرم مسجد کے قریب اس وقت ہوا جب جماعت اسلامی کی ریلی وہاں سے گزر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ریلی کے قریب موٹر سائیکل سووار ملزمان نے کریکر پھینکا اور ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حملے میں 4 سے 5 افراد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی اور ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا جبکہ پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain