تازہ تر ین

کلبھوشن یادیوکیس:اسلام آبادہائیکورٹ کا لارجربنچ تشکیل

ویب ڈیسک : کلبھوشن یادیو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ لارجربنچ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

کلبوشن یادیوکیس کی گزشتہ سماعت پرہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ کلبھوشن یادیو کیس 3 ستمبر کو سماعت کے لئے مقررہے۔

لارجربنچ وزارت قانون کیجانب سے کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کرےگا۔عدالت نے حکومت کو ایک بار پھر بھارت سے رابطے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

تین اگست کوہونےوالی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نےکلبھوشن یادیوکیلئےقانونی معاونت اورنمائندہ مقرر کرنے کیلئے دفتر خارجہ کو بھارتی حکومت سے دوبارہ رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کلبھوشن کو بھی مقدمے میں فریق بنایا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 17 جولائی کو کلبھوشن یادھو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی گئی تھی، جب کہ کلبھوشن کو قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے 22 جولائی کو درخواست دائر کی گئی۔ درخواست 30 جولائی کو سماعت کیلئے منظور کی گئی۔

بھارتی نیوی کے حاضر افسر کلبھوشن یادھوکو3 مارچ 2016 میں اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain