تازہ تر ین

مسجد وزیر خان میں شوٹنگ، صبا قمر اور بلال سعید کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک : پاکستانی گلوکار  بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے جیسے ہی اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر  شوٹ کیا گیا ہے، تو ان پر شدید تنقید کی جانے لگی۔

بلال سعید کے اس گانے کی ہدایت کاری اداکارہ صبا قمر نے ہی دی ہے جب کہ شوٹنگ کے دوران شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار  بلال سعید اور اداکا رہ صبا قمر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

گانے کی شوٹنگ کے دوران کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ان دونوں نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ مقدس مقام کی بے عزتی کی ہے لہٰذا دونوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain