تازہ تر ین

محرم میں کورونا کے حوالے سے احتیاط بہت ضروری ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ محرم آنے والا ہے، کورونا کے باعث احتیاط بہت ضروری ہے، سارے پاکستانی جب باہر جائیں فیس ماسک ضرور پہنیں۔

اسلام آباد میں ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم کورونا میں پورے ملک کوبند کرنے کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئے، کورونا کیسز کم ہوگئے ہیں لیکن محرم میں بھی احتیاط کی بہت ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سب کو کہناچاہتا ہوں کہ احتیاط کی بہت ضرورت ہے، کہیں بے احتیاطی سے کورونا کیسز نہ بڑھ جائیں، سارےپاکستانی جب باہر جائیں فیس ماسک ضرورپہن کر جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محرم الحرام کے دوران ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل کریں، ایران میں بھی علماء اعلان کر رہے ہیں کہ ویسے محرم نہیں منانا جیسے پہلے مناتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کےکیسز بہت کم ہوگئے ہیں اور  یہ خدا کی رحمت ہے کہ ہمارا ملک کوروناسے مؤثر انداز میں نمٹنے والے ممالک میں شامل ہے لیکن بے احتیاطی کرکے اللہ کی ناشکری نہ کریں۔

شجرکاری کے حوالے وزیراعظم کاکہنا تھاکہ آج 35لاکھ پودے ایک دن میں لگائے گئے ہیں، 35 لاکھ درخت لگانا شروعات ہے، درخت اگانا صدقہ جاریہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں ہے، ہم نے اپنے ملک کوصاف کرنا ہے، دریاؤں کا بھی براحال ہے، لاہور میں اتنی آلودگی ہےکہ سردیوں میں سانس نہیں لیاجاتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ  کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ سیاحتی مقامات، مزارات، بزنس سینٹر، ایکسپو سینٹرز بھی 10 اگست سے کھولے جائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain