تازہ تر ین

بلیو ایریا اسلام آباد میں خبریں میڈیا گروپ کے سٹی آفس کا آغاز، صحافتی سفر نئی طاقت سے طے کرینگے، امتنان شاہد

مالی مشکلات کے باوجود خبریں گروپ نے ملازمین کو عید پر دو تنخواہیں ادا کیں، کارکن ہمارا اثاثہ، کسی کو فارغ نہیں کیا جائیگا
نامساعد حالات میں بھی ہم نے ادارے کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈیٹر خبریں اور سی ای او چینل ۵ کا کارکنوں سے خطاب
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ای او چینل ۵ اور ایڈیٹر خبریںگروپ امتنان شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کی اخباری انڈسٹری اور الیکٹرونک میڈیا کو نامساعد حالات کا سامنا ہے۔ مالی مشکلات کے باجود خبریں گروپ آف نیوز پیپر کے تمام ملازمین کو عید الااضحی کے موقع پر دو تنخواہوں کی ادائیگی کی ہے۔ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں کارکنوں کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ چینل ۵ اور روزنامہ خبریں کے کسی کارکن کو فارغ نہیں کیا جائیگا۔ مالی مشکلاتکے باعث پاکستان میں کئی اخبارات اور ٹی وی چینلز بند ہوگئے اور بڑی تعداد میں صحافی بے روزگار ہوگئے لیکن ہم نے اپنے ادارے کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام کے دل بلیوایریا میں چینل۵ اور روزنامہ خبریں سٹی آفس کے قیام کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امتنان شاہد نے کہا کہ ہم ایک نئی طاقت کے ساتھ صحافتی سفر طے کریں گے۔ کارکنوں کو ساتھ لے کرچلیںگے۔ بلیو ایریا میں سٹی آفس کے قیام سے ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اگر نیت ٹھیک ہوتوں اللہ تعالیٰ نئے راستے نکالتا ہے۔ کارکنوں کی سہولت کے لیے یہ دفتر قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے میڈیا انڈسٹری کے حالات بہت خراب ہیں میں نے بیس سالہ صحافتی کیرئیر میں ایسے حالات نہیں دیکھے بڑے بڑے میڈیا ہاﺅسز نے مالی مشکلات کے باعث کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔ اشتہارات میں 70% کٹوتی کردی گئی ہے۔ اب میڈا انڈسٹری صرف تیس فیصد اشتہارات پر چل رہی ہے۔ میں نے بطور سینئر نائب صدر سی پی این ای کے طور پر بھی اخبارات کو واجبات کی ادائیگی کیلئے جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپ کام کی رفتار کو تیز کریں۔ آپ ایک قدم ادارے کے ساتھ چلو گے تو ہم تین قدم آپ کے ساتھ چلیں گے۔ خبریں گروپ نے ہمیشہ کارکنوں کا ساتھ دیا ہے۔ ہم آئندہ بھی اپنے ورکرز کا بھرپور ساتھ دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain