تازہ تر ین

کرونا ایس او پیز بازاروں کے ہجوم میں گم ماسک غائب ، سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں

لاہور (ویب ڈیسک  )صوبائی دارلحکومت میں لاک ڈاﺅن کے مکمل خاتمے کے فوری بعد شہری کرونا ایس او پیز کو بھول گئے ،شہریوں نے کورونا سے بچنے کیلئے طے شدہ احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑادیں ، دکاندار بھی ایس اوپیز پر عمل کرانے میں ناکام ہوگئے۔تاجروں کی جانب سے بھی ماسک کا استعمال ترک کر دیا گیا، بیشتر دکانوں پر سینیٹائزر بھی نہیں رکھے گئے،شہری کی متعدد شاہراہوں پر بنے ریسٹورنٹس پر ویٹرز بغیر ماسک کے شہریوں کو کھانا صرف کرتے دکھائی دئیے ۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد ماسک کے بغیر بازاروں میں گھومتی نظر آئی۔ دکانداروں اور شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا بلکہ حکومت کے طے کردہ ضابطہ کار کی بھی پابندی نہیں کی گئی۔ماسک پہننے والوں کی تعداد بھی صرف 10فیصد ہوگئی ، کسی دکان پر سرکاری حکم کے مطابق سینٹائزر رکھے گئے نہ ہی طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمدنظرآیا۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ کسٹمرز سے خفاظتی اقدامات پر عمل درامد کرنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب این سی او سی اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے نوٹیفکیشن میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق تمام کاروباری مراکز ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے، مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اورایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے، تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کےمطابق چل سکے گی ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملد در آمد نہیں کیا جارہا تو پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے سے حالات خراب ہو سکتے ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain