تازہ تر ین

روز ویلٹ ہوٹل کیلئے 105 ملین ڈالر امداد منظور

ویب ڈیسک : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے امریکا میں پی آئی اے کے ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مالی امداد کی فراہمی کی منظوری دے دی  ہے  ۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے 105 ملین ڈالرز کے واجبات ادا کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل کے مالی معاملات کو بروقت حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس کےعلاوہ ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لیے بلا امتیاز شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے جبکہ ایس ڈی جیز پروگرام کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈز کے لیے 3 ملین ڈالرز کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی جبکہ ٹریول اور ٹوارزم کاروبار کے لیے سالانہ فیس کی چھوٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain