تازہ تر ین

دبئی نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) یعنی دبئی کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔(ویب ڈیسک)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد اسرائیل  فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری روکنے کا پابند ہوگیا ہے۔

معاہدے کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات، اسرائیل سے دیگر مسلم ممالک سے بھی تعلقات قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، اسرائیل سے امن کرنے والے ممالک کے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس آ کر مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھ سکیں گے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا ہے کہ آج ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved