تازہ تر ین

صدرمملکت عارف علوی کا پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان

اسلام آباد ویب ڈیسک :صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا،اعلی کارکردگی پرایوارڈ دیئے جائیں گے،معروف گلوکارہ عابدہ پروین کوبھی نشان امتیازسے نوازا جائے گا۔

یوم آزادی کے موقع پرصدرمملکت عارف علوی نے پاکستانی اورغیرملکی شہریوں کواعلی کارکردگی پرپاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

ایوارڈ کی تقریب یوم پاکستان 23مارچ 2021کے موقع پرہوگی،نشان امتیازایوارڈ،صادقین نقوی ،پروفیسرشاکرعلی ،ظہورالحق،عابدہ پروین،ڈاکٹرجمیل کودیئے جائیں گے۔

صدارتی ایوارڈ،محترمہ روتھوینی لیکارڈل،لیاقت علی،ڈاکٹرفوزیل اورانعام الرحمن کونوازا جائے گا،ہلال امتیازایوارڈ ڈاکٹر انور الحسن گیلانی،ڈاکٹر آصف محمود کودیاجائے گا۔

ستارہ پاکستان کا ایوارڈ مسٹرکیوجیانگ لی،سلمی عطاء کودیئے جائیں گے،ستارہ شجاعت کا ایوارڈ جواد قمر،محترمہ صفیہ ،حیات اللہ ،ڈاکٹرکرن اقبال،منیراحمد کودیاجائےگا۔

تاہم صدرمملکت عارف علوی یوم پاکستان کے موقع پر184افراد کواعلی اورحسن کارکردگی پرایوارڈ سے نوازائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain