تازہ تر ین

ریلوے مسافروں کے لیے اچھی خبر، ٹرینوں کی بحالی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

لاہور: کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے محکمہ ریلوے نے 5 ٹرینیں بحال کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے پانچ ٹرینیں بحال کر دی ہیں، اس سلسلے میں 17 اگست سے بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بحال ہونے والی ریل گاڑیوں میں ہزارہ، فرید، رحمان بابا، موہن جودڑو، بدرایکسپریس شامل ہیں، بدر ایکسپریس کا روٹ لاہور سے فیصل آباد کی بجائے ملتان تک بڑھا دیا گیا ہے، موہن جو دڑو ایکسپریس کا روٹ بھی کراچی سے براستہ لاڑکانہ ملتان تک بڑھایا گیا ہے۔

بحال ہونے والی ٹرینوں کی آن لائن ریزرویشن شروع کر دی گئی ہے، واضح رہے کہ ریل گاڑیوں کی بحالی کا فیصلہ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کیا گیا ہے، مسافروں اور عملے کے لیے نہ سفر کے دوران بلکہ اسٹیشن پر بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

کرنا وائرس کی وجہ سے 24 مارچ کو ان ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا تھا، اب 17 اگست سے چلنے والی تمام ٹرینوں میں این سی او سی کی تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved