تازہ تر ین

باہمی کرکٹ سیريز پر اب بھارتی بورڈ سے بات نہيں کرینگے: چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ  باہمی کرکٹ سیريز پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے  اب بات نہيں کریں گے، اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کوبات کرنی چاہیے۔

ایک بیان میں احسان مانی کا کہنا تھاکہ پاک بھارت کرکٹ بورڈز میں سیریز سے متعلق بات چیت شروع نہیں ہو رہی، بھارتی بورڈ سے کئی بار بات کی ہے لیکن اب نہیں کریں گے، اب معاملہ بھارت کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ باہمی کرکٹ سیريز پر بات چیت کے لیے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں، سیاسی صورت حال نارمل ہونے پر کرکٹ بحالی کی بات ہوسکے گی۔

احسان مانی کا کہنا ہےکہ بھارت کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، صدربھارتی بورڈ ساروگنگولی سے پاکستانی کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں جانےکی درخواست نہیں کروں گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ  آئی سی سی کے مطابق حکومتی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، اس لیے اب آئی سی سی کوبات کرنی چاہیے، بدقسمتی سے بھارتی بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں جب کہ پاکستان میں ہمیں ایسے مسائل کاسامنا نہیں ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved