تازہ تر ین

امریکا: عرب اسرائیل معاہدے پر دستخط آج ہونگے

ویب ڈیسک : اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین باقائدہ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پردستخط آج واشنگٹن میں ہونگے۔

اسرائیلی خبررساں ادارے چینل 12 کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، ابوظہبی کے ولی عہد پرنس محمد بن زید النہیان اور عبدالطیف بن راشد شرکت کریں گے۔

دوسری جانب ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ  کورونا وائرس کے باعث وائٹ ہاؤس پر دستخط کرنے کی تقریب میں مدعو کیے گئے مہمانوں کو ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی جائے گی تاہم چہرے کی پردہ پوشی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ  اسرائیل سمیت دو عرب ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب وائٹ ہاؤس ساؤتھ لان میں ہوگی۔

یاد رہے کہ  امریکا اور اسرائیل نے عرب لیگ کے 22 ممالک کو ہدف بنایا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ باقائدہ سفارتی تعلقات قائم کریں  تاہم یواے ای، بحرین کے صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے پر  سخت عوامی دباؤ کا سامنا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain