تازہ تر ین

اورنج لائن میٹروٹرین 25 اکتوبر سے چلانے کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 25 اکتوبر کو اورنج لائن ٹرین چلانے کی منظوری دے دی۔

  زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو آپریشن انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ پنجاب کابینہ نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فیصلے کی تائید کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں میٹروٹرین کوجلد آپریشنل کرنےکی تائید کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر (جی ایم) نے بتایا تھا کہ یکم اکتوبر تک اورنج لائن منصوبے کے اسٹاف کی ٹریننگ مکمل ہوجائے گی۔ جس کے بعد 25 اکتوبر کی تاریخ اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کی تجویز کی گئی۔

خیال رہے کہ 2015 میں  شروع کیے گئے ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کی لاگت کے اس منصوبے کو دسمبر2017ء میں مکمل ہونا تھا لیکن عدالتی حکم امتناع اور حکومتوں کی تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ تقریباً 3 سال کی تاخیر کا شکار ہوا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain