تازہ تر ین

پاکستان اور مصر کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

ویب ڈیسک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور مصر کے مابین، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں مصری سفیر طارق ڈہرورو  نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور مصر کے مابین موجود گہرے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے مصری سفیر کو پاکستان میں تعیناتی اور بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مصری قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  اقوام متحدہ، او آئی سی،ڈی 8 جیسے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان اور مصر کے مابین گہرے روابط کا ہونا  قابلِ تحسین  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان اور مصر کے مابین، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور مصر کے مابین، قیادت اور عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر  بھی زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مصری سفیر کی توجہ دلائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain