تازہ تر ین

میڈونا اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی خود ہدایات دیں گی

گزشتہ صدی میں دنیا کی 25 بااثر خواتین اور سب سے معروف پاپ گلوکارہ کا درجہ رکھنے والی امریکی گلوکارہ، لکھاری و ہدایت کار 62 سالہ میڈونا اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم کی خود ہدایات دیں گی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یونیورسل پکچر نے 15 ستمبر کو اعلان کیا کہ پروڈکشن ہاؤس جلد ہی میڈونا کی زندگی پر بننے والی فلم پر کام کا آغاز کردے گا۔

رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ گلوکارہ و ہدایت کارہ میڈونا خود ہی اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات دیں گی اور فلم ان کی موسیقی کی زندگی پر مبنی ہوگی۔

میڈونا جہاں اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات دیں گی، وہیں وہ مذکورہ فلم کی شریک لکھاری بھی ہوں گی اور وہ ایوارڈ یافتہ لکھاری ڈیابلو کوڈی کا ساتھ دیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain