تازہ تر ین

پارلیمان کی کارروائی پاؤں تلے روندا گیا، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق سمیت دیگر بلوں کی منظور پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی کارروائی کو پاؤں تلے روندا گیا۔

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے متحدہ اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا اور پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ ‘ایف اے ٹی ایف سے متعلق حالیہ دنوں میں جو بل منظور کروائے گئے ہیں اس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اپنے پاکستانی ہونے کا بھرپور اظہار کیا’۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر ایف اے ٹی ایف کے بل کا ساتھ دیا تاکہ پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی قدغن نہ آئے۔

شہباز شریف نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے پر یکسوئی سے حکومت کے ساتھ کھڑے تھے تاکہ مخالفین اور پاکستان کے خارجہ معاملات میں دشمنوں کو کوئی موقع نہ ملے اور تندہی سے کام کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain