تازہ تر ین

بڑے شہروں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے، پنجاب حکومت ناکام،عظمیٰ بخاری کی چینل۵ کے پروگرام”ضیاءشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو

لاہور (خبریں، چینل۵، ویب ڈیسک) چینل۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ضیاءشاہد کےساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نالائق اور نا اہل ہے لاہور سمیت پورے پنجاب کو ن لیگ کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ انہیں صرف الزامات لگانا آتے ہیں۔ لانگ مارچ کی ابھی کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں یہ فیصلے ہوں گے۔ پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ اسلام آباد یا راولپنڈی کی طرف جانا ہے ہم اس کے مطابق چلیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved