تازہ تر ین

آئی پی ایل: 2 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میچ ملتوی

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں بائیوسیکور ببل کے باوجود دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج کا میچ ملتوی کردیا گیا۔

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں یہ پہلا موقع ہے جب کورونا وائرس کے باعث کوئی میچ ملتوی کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق کھلاڑی ورون چکراوَرتھی اور سندیپ واریئر کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور کا میچ آغاز سے چند گھنٹے قبل منسوخ کردیا گیا۔

یہ مثبت کیسز اس وقت سامنے آئے ہیں جب بھارت میں وائرس کے تیزی سے سامنے آنے والے کیسز نے آئی پی ایل پر سوالات کھڑے کیے تھے، جبکہ اکتوبر اور نومبر میں بھارت کی ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

آئی پی ایل منتظمین کے مطابق چکراورتھی اور واریئر نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر اراکین کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

لیگ نے ایونٹ کے آغاز سے قبل تمام 8 ٹیموں کے لیے بائیوسیکور ببل بنایا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain