Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
    • پی ٹی آئی کسان ونگ کا پاکستان کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت
    • PIA نے انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی معیار پر عملدرآمد کا سنگ میل عبور کرلیا
    • نیویارک’صرف 30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر کی نکلی
    • یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکین ِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کرلئے
    • صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح 5-0 شکست دے دی
    • بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6افسران سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
    • آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف35لڑاکا طیاروںکے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچ گئے، تحقیقات شروع
    • قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ
    • پنجاب بار کونسل کا وکلاء ،خاندانوںکو مالی تحفظ فراہم کرنیکا اعلان
    • PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان
    • سمارٹ لاک ڈاؤن پولیس ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ
    • محسن نقوی کی ہنگو میںشہید ہونیوالے کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد
    • آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی
    • سونے کی قیمت ایک بار پھر خطرناک سطع تک پہنچنےکا امکان
    • بھارت میں قید برطانوی سکھ کارکن جگتار سنگھ کو ضمانت مل گئی
    • سولر سسٹم صارفین کیلئے اچھی خبر لیتھیم بیٹریز ایک لاکھ روپے تک سستی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گالی دینا پنجاب کا کلچر نہیں

    By Daily Khabrainجون 28, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حلیم عادل شیخ
    ایک بار مریم نواز سے سنا تھا کہ جب انسان مایوسی کا شکار ہوتو زبان درازی پر اتر آتاہے شاید محترمہ نے یہ بات اپنے مداح سراہوں کے لیے کہی تھی،اس کا یہ نتیجہ نکلاکہ ان کے ایک رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں گالی کیوں دی تو ان کا موقف یہ تھا کے یہ پنجاب کا کلچر ہے۔ پتہ نہیں وہ کون سے پنجاب کا کلچر پیش کررہے تھے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ لوگ پنجاب کی نمائندگی کرنے کے اہل ہیں،اس قسم کے لوگ پنجاب کی ثقافت اور سیاست کو بدنام کر رہے ہیں،کیونکہ وہ خود اپنی زبان پر قابو نہیں رکھ سکتے اس لیے اپنے اس بیان سے پورے صوبے کو بدنام کر رہے ہیں،قومی اسمبلی میں گزشتہ دنوں جو ہلڑ بازی ہوئی اس طرح ماضی کی اسمبلیوں میں بیشتر ارکان آپے سے باہر ہوکر اپنی زبان سے بیہودہ الفاظ اداکرچکے ہیں،مگر اس بار(ن) لیگ کے لوگوں کو دیکھ کر ایسا لگا کہ یہ پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے، یہ کیسے ممکن ہے کہ جس کی حکومت ہو وہ خود ہی ایوان میں بدامنی چاہے اور یہ چاہے کہ ان کے اچھے کاموں کا رزلٹ برا ئی میں نکلے، اور یہ بھی نہیں کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے ن لیگ کے جواب میں کچھ نہیں کہا گیاضرور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا گیاہے اور دونوں ہی طرف سے ایوان کا تقدس جس میں کلمہ طیبہ لکھا ہواہے قرآنی آیات آویزاں ہیں کو پامال کیا گیاہے، مگر لفظ گالی کی پشت پناہی وفاقی حکومت کے کسی بھی نمائندے نے نہیں کی ہے، اس کے برعکس ن لیگ کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر نے گالی کا لفظ پنجاب سے منسوب کرکے پورے پنجاب کو گالی دی ہے ان الزامات کا بوجھ پورے صوبہ پنجاب پر ڈال کر انہوں نے اپنی تعلیم و تربیت کا پتہ دیا ہے۔
    اس واقعہ کے بعد پنجاب کا ہر شہری یہ کہنے میں حق بجانب ہے کہ روحیل اصغر صاحب یہ آپ کی ثقافت و کلچر تو ہوسکتاہے،لیکن اہلِ پنجاب کی یہ روایت نہیں ہے آپ کے اس عمل نے نہ صرف پنجاب کے عوام کو بلکہ پورے پاکستان کو بدنام کیا ہے۔ پنجاب کی خوبصورت ثقافت تو اپنے اندر بے پنا ہ ر وسعت رکھتی ہے جو قدیم اور جدید ادوار کا ایک بہترین امتزاج ہے پنجاب میں ہر علاقے کا ایک اپنا کلچر اور روایات ہیں جو اس علاقے کے طرز تمدن کی عکاسی کرتی ہیں ان تمام خوبیوں میں گالی کا کلچر دور دور تک موجود نہیں ہے،ممکن ہے کہ ایک طبقہ اپنی اٹھ بیٹھ کے دوران گالی کی طرز کے چند الفاظ اداکرتا ہو مگر ایسا صرف پنجاب میں ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ عمل کسی بھی صوبے یا کسی بھی مقام پر ممکن ہوسکتاہے اور کسی بھی دوسرے ملک میں ہوسکتاہے مگر جس انداز میں شیخ روحیل اصغرنے اہل پنجاب پر لفظ گالی کی مہر لگانے کی کوشش کی ہے اس کی ہر طبقہ فکر نے بھرپور مذمت کی ہے، افسوس کہ ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ن لیگ کے ارکان کی جانب سے پاکستان کی سیاست کو گندہ کیا جارہا ہے۔
    تیس سال سے زائد اسی پنجاب کے لوگوں نے ان کے لوگوں کو مسلسل ایم این اے،ایم پی اے اور وزرات اعلیٰ اور وزیراعظم کے منصب سے نوازا،مگر یہ لوگ یہ تک نہ جان سکے کہ اس پنجاب کی عظمت اور عزت کیاہے،پنجاب کا کلچر کیا ہے اور اس کے کیا خدو خال ہیں۔ میں سمجھتاہوں کہ کچھ اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے، پنج آب سے عیاں ہے کہ یہ پانچ دریاؤں کی دھرتی ہے،یہاں تیزی سے ترقی کی جانب دوڑتے ہوئے پنجاب میں چاروں طرف صنعتوں کا جال بچھا ہوا ہے،یہ پنجاب رومانوی انداز میں لہلاتے ہوئے کھیتوں اور زرعی پیداوار میں مالا مال ہے فوج اور دیگر سرکاری محکموں میں پنجاب کی سب سے زیادہ نمائندگی اور آبادی صوبہ پنجاب کا ملک کے تمام صوبوں کا بڑا بھائی ہونے کا اعزاز دیتاہے، بابا فرید، وارث شاہ، بلھے شاہ، سلطان باہو، اقبال،فیض احمدفیض اور اس طرح کے دیگربرصغیر پاک وہند کے شاعر اور ادیب بھی پنجاب ہی سے تعلق رکھنے والے ہیں اس مختصر تعارف کا مقصد یہ بتانا ہے کہ اس قدر ادب سے مالا مال صوبے کا کلچر پھر کیسا ہوگا یقینی طورپر گالی نہیں ہوسکتا،پنجاب کے ثقافتی تہوار ہوں یا اس کے روائتی رقص، لڈی وغیرہ تاریخی اہمیت رکھتے ہیں،یہ تمام خوبیاں آج کی نہیں بلکہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنی مثال آپ ہیں۔
    مسلم لیگ ن کو تواتر سے کئی دہائیاں یہا ں حکومت کرنے کا موقع ملا مگر اس پنجاب کا کھانے والے اسے ہی لوٹ کرفرار ہوتے رہے ہیں ن لیگ کے لوگوں نے اپنے ہی ملک کے سیاست دان ہونے کے باوجود نہ صرف اپنی تجوریوں کو بھرا بلکہ کروڑوں نوجوانوں کے مستقبل سے بھی کھیلتے اور اپنی اولادوں اور ان کی بھی اولادوں کے مستقبل کو محفوظ بناتے رہے،مگر اللہ پاک کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، وقت کو بدلنے میں دیر نہیں لگتی،آج کا پاکستان اور اس کا پنجاب اب بدل چکاہے شریفوں، زرداریوں کے چنگل سے نکل کر پاکستان کامستقبل اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں جاچکاہے، کل جو لوگ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے سخت مخالفت تھے اور اس کو سیاست سیکھنے کے مشورے دیتے تھے آج وہی لوگ کسی دوسری طرح سوچتے ہیں،ان لوگوں کو اس قدر توفیق نہ ہوسکی کہ پنجاب کی تعریف میں چند اچھے الفاظ ہی اداکردیئے جائیں، اس کے برعکس پنجاب کے وزیر اعلیٰ جناب عثمان بزدار نے پہلی بار 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا، اس تمام گفتگو سے یہ اندازہ لگانا اب آسان ہوچکا ہے کہ گالی دینا پنجاب کی ثقافتی نہیں۔
    میں سمجھتا ہوں کہ یہ تمام تر الزامات پنجاب اور پنجاب کے بسنے والوں پر براہِ راست لگائے گئے ہیں جن کی تعداد گیارہ کروڑ سے بھی زیادہ ہے اور دیکھا جائے توپاکستان اور بھارت میں کی گئی مردم شماریوں کے مطابق دنیا میں پنجابی بولنے والوں کی تعداد 14-15 کروڑ سے زائد ہے، آج کے اس دور میں پاکستان ایک عظیم مملکت بن کر ابھررہاہے وزیرِ اعظم عمران خان کی کاوشوں سے ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے عوام خوشحال ہورہے ہیں، مہنگائی میں کمی اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو رہا ہے بیرونی سطح پر بھی ملکی ساکھ بہتر ہوئی ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل یقینی نظر آرہا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی جدو جہد کا ثمر ہے، پاکستان کے با شعورعوام ترقی مخالف سیاست سے متنفر ہوچکے ہیں۔عوام کی بیداری بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہے،ملک کے کونے کونے میں بجلی کا بحران ہو یا پولیس کی زیادتیاں ہوں یا ورکرز کے مطالبات، متاثرہ لوگ ملک کے کونے کونے میں سڑکوں پر آکر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں،وہ خاموش رہ کر زیادتی برداشت نہیں کرنا چاہتے،ملکی اشرفیہ کے لئے انہیں نظر انداز کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن، بہت خوبصورت ہے اور درست سمت کا تعین ہوچکا ہے،عملی اقدامات کے ذریعے اور اپنی نیتوں کو ٹھیک رکھتے ہوئے باقی ماندہ چیلنجز پر قابو پالیا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار انشا ء اللہ دنیا کے صف اول کے ممالک میں ہوگا، اور اس ترقی میں سب سے اہم کردار صوبہ پنجاب کا ہوگا۔
    (کالم نگار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.