Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
    • منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
    • شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
    • اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
    • زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
    • راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
    • فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
    • راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
    • گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
    • ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
    • فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
    • نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
    • میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
    • گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
    • یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
    • ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
    • علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
    • نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    9/11‘انسانی تاریخ کے اذیت ناک 20 سال

    By Daily Khabrainستمبر 11, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    آج 11 ستمبر 2021 کو ایک طرف تو امریکہ میں سانحہ نائن الیون کی 20 ویں برسی منائی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے افغانستان سے بھاگنے اور20 سالہ جنگ کے بعد طالبان کی نئی تشکیل کردہ حکومتی کابینہ حلف اٹھا رہی ہے۔ آج سے ٹھیک 20 سال پہلے دہشت گردی کا اپنی نوعیت کا ہوشربا واقعہ پیش آیا۔ اس وقت دنیا کی واحد سپر پاور رہ جانے والے امریکہ میں صبح 8 بجے 4 مسافر بردار طیارے اغوا ہوئے اور انہیں خود کش حملوں کے انداز میں مختلف عمارتوں سے ٹکرانا شروع کیا گیا۔ آدھے گھنٹے کے وقفے کے ساتھ 2 طیارے امریکی سرمایہ دارانہ برتری کی علامت 110 منزلہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت سے ٹکرائے گئے۔ اس وقت 10 ہزار افراد عمارت کے اندر موجود تھے۔ پوری عمارت چند لمحوں میں راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ دنیا کے تمام ٹی وی چینلز کا رخ امریکہ کی طرف ہو گیا۔ پوری دنیا حیرت میں گم جبکہ امریکی سکتے کی کیفیت میں تھے کہ یہ سب کچھ کیسے ہوگیا۔مزید ایک گھنٹے کے اندر تیسرا طیارہ امریکی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگان پر گرا دیا گیا۔ اس کے بعد کے چند گھنٹے انسانی تجسس و تشویش کے حوالے سے ہیجان خیز تھے کہ اب کیا ہو گا؟ اگلا طیارہ کہاں ٹکرائے گا؟ دہشت گردوں کا اگلا نشانہ کیا ہوگا۔ امریکہ میں قیامت کا سماں اور نفسانفسی کا عالم تھا۔ امریکہ کے تمام سرکاری دفاتر، وائٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔ جنگی طیارے فضا میں آ گئے۔تمام ائیر پورٹ بند کر دئیے گئے، سکول کالج یونیورسٹیاں غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دی گئیں۔ امریکہ میں زندگی تقریباً جام ہوگئی۔
    کچھ دیر بعد اطلاع دی گئی کہ دہشت گردوں کی طرف سے اغوا کیا گیا چوتھا جہاز جس نے امریکی صدارتی محل کو ہٹ کرنا تھا اسے پنسلوانیا کی سرحد کے قریب فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس سانحہ میں 2996 افراد ہلاک ہوئے جن میں 19 ہائی جیکر بھی شامل تھے۔ 6 ہزار افراد زخمی ہوئے۔ امریکہ نے اسامہ بن لادن کو اس دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیا اور افغانستان پر چڑھ دوڑا۔ امریکہ نے بدلے کی آگ میں وہ کام کئے جن کا انسانی جنگی تاریخ میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ڈیزی کٹر اور Mother of the all bombs کے انسانوں پر تجربات تورا بورا کے افغان پہاڑوں اور غاروں میں کئے گئے۔ امریکہ کی بران اور بوسٹن یونیورسٹی کے مشترکہ ” منصوبہ برائے جنگی تخمینہ” (Cost of War Project) کے مطابق 20 سال کی اس جنگ کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 71344 عام شہری،3 ہزار امریکی فوجی، 78314 افغان سیکیورٹی اہلکار، 84191 دیگر امریکی مخالفین شامل ہیں۔
    1930 میں پیش کئے جانے والے اب تک کے معتبر ترین "بگ بینگ” نظریہ (Big bang theory) کے تحت اس کائنات کی عمر 20 ارب سال بنتی ہے۔ اس طویل عرصے میں انسانیت کو بے پناہ تکالیف اور اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان میں سے زیادہ تر آفات آسمانی و فطرتی تھیں۔ لیکن 21 ویں صدی کے آغاز کے 2 عشرے وہ ہیں جب انسانوں نے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال انسانوں پر کیا۔ بد ترین بربریت کا شکار افغان عوام بنے۔ افغانوں کی 3 نسلیں گزشتہ 50 سالوں سے حالت جنگ میں ہیں۔ افغانیوں کے بعد کسی نے اس بڑی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے تو وہ پاکستان ہے۔ ہم نے اس پرائی جنگ میں 78 ہزار شہریوں کی قربانی دی۔ان میں 5800 فوجی افسر اور جوان بھی شامل ہیں۔ 19 ہزار جوان زخمی ہوئے۔ تقریبا ً130 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان کیا۔
    آج نائن الیون کی برسی اس حالت میں منائی جا رہی ہے کہ نہ صرف امریکہ بلکہ افغان جنگجو بھی جنگ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جدید بموں سے انسانی اعضا کے چیتھڑے اڑانے والا امریکہ ہی نہیں بلکہ طالبان دونوں اس قتل و غارت گری سے تنگ آ چکے ہیں۔ خاص طور پر افغان عوام اب زندگی کی طرف لوٹنا چاہتے ہیں۔ پاکستان پہلے ہی جنگ کیلئے ”Absolutely no’“کہہ چکا ہے۔ طالبان سب کے لئے عام معافی کا اعلان کر چکے ہیں۔ اب تک اپنے افعال اور خیالات سے طالبان نے ایسا کچھ ظاہر نہیں کیا کہ دنیا ایک بار پھر انہیں جنگ کی طرف لے جائے۔اب دنیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس جنگ بندی کو خطے کے حقیقی امن میں تبدیل کرنے کے لئے کردار ادا کرے… توقع کی جانی چاہئے کہ اب آنے والا ہر دن امن کی طرف جائے گا اور دنیا کو کسی نئے نائن الیون کا سامنا نہیں ہوگا۔
    (کالم نگار قومی و سیاسی امور پر لکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.