تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے،حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اتحادی جماعت ہے اور امید ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دے گی۔