Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم
    • تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
    • بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح
    • رشمیکا مندانا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
    • ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے
    • میں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،” اطالوی وزیراعظم
    • اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
    • آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
    • پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
    • ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
    • سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
    • کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
    • امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
    • کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
    • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
    • 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع
    • ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ پر ایران نے تاریخی ڈیل کیسے کی؟
    • بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف
    • این ڈی ایم اے کا شمالی علاقوں میں سیلاب اور گلوف الرٹ جاری قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے شمالی علاقوں میں ممکنہ سیلاب اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور متوقع بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور مقامی آبادی کو محتاط رہنے، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
    • سندھ کا 3,500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہو گا، تنخواہوں، پنشن اور کم از کم اجرت میں اضافے کی تجویز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غیرپیداواری اخراجات کم کریں

    By Daily Khabrainاکتوبر 31, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈاکٹر شاہد رشیدبٹ
    پاکستان تیزی سے بیلنس آف پیمنٹ کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے حکومت کو اس حوالے سے تیزی سے اور سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ایک مرتبہ پھر عالمی اداروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑیں گے۔پاکستان کو اپنی برآمدات میں ہنگامی بنیادوں پر تیز رفتار اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔اور برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان کو اپنی مینو فیکچرنگ بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی ہمیشہ یہی کوشش ہو تی ہے کہ امریکہ اور یورپ کو اپنی برآمدات میں اضافہ کیا جائے لیکن امریکہ اور یور پ امیر اور ترقی یافتہ ہیں۔ان ممالک کی معیشتیں اب ایک حد سے زیادہ آگے نہیں بڑھ سکتی ہیں جبکہ افریقا کے 52ممالک ایسے ہیں جو کہ ابھی ترقی کی منازل سے گزر رہے ہیں۔اور ان کی معیشتوں کو درآمدات کی ضروت ہے اگر پاکستان ان 52افریقی ممالک کو اپنی برآمدات بڑھانے پر توجہ دے تو پاکستان کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔
    پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے انفراسٹرکچر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔خاص طور پر توانا ئی کی قیمتیں کم کرنا پڑیں گی اگر پاکستان کی صنعت کو توانا ئی کم قیمت پرملے تو پاکستان کی انڈسٹری چین اور ہندوستان کا مقابلہ کر سکے گی۔اس حوالے سے حکومت کو بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملک میں جاری پن بجلی اور ڈیم کے منصوبے جو کہ سستی بجلی کی پیدا وار کا باعث بنتے ہیں ان کی جلد از جلد تکمیل کے لیے تمام وسائل بروے کار لانے کی ضرورت ہے۔اس وقت دنیا میں چین کی مصنوعات اس لیے چھائی ہوئیں ہیں کہ برطانیہ جیسے ملک میں بھی جو چیز برطانیہ کی بنی ہو ئی 50پونڈ میں ملتی ہے وہی چیز چین کی بنی ہوئی 5پونڈ میں دستیاب ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ چین میں توانا ئی کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔ موجود حکومت نے لک افریقا کے نام سے اچھا منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت افریقا میں پاکستان کے سفارت خانوں اور قونصلیٹ کی تعداد بڑھائی جانی تھی سفار ت خانوں میں کمرشل اتاشی لگائے جانے تھے اس کے علاوہ افر یقا کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے دیگر اقدامات ہونے تھے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کچھ بھی نہیں ہو سکا۔
    افریقا میں اب تک کوئی نیا سفارت خانہ نہیں بنا۔ حکومت کو چاہیے کہ اس اہم منصوبے کو کا غذوں میں سے نکال کر عملی اقدامات کیے جا ئیں۔یہ منصوبہ پاکستا ن کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ دنیا کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے،اگلے سال یہ 8ارب سے تجاوز کر جائے گی۔ہمارے ہاں زرعی زمین کے اوپر تعمیرات کی جا رہی ہیں۔زرعی زمین جس نے آبادی کوخوراک دینا ہے اس کی کمی بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔اس حوالے سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان سمیت دنیا میں آنے والے سالوں میں خوراک کی کمی بڑا مسئلہ ہو گا۔برطانیہ میں کسی بھی شخص کو ایک انچ زمین پر بھی بغیر اجازت تعمیرات کرنے کی اجازت نہیں ہے اگر کوئی کر لے تو اس کو 1000پونڈ جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ میں مانتا ہوں کہ دنیا بھر میں اجناس کی قیمتیں بہت بڑھ گئیں ہیں،لیکن پاکستان میں مہنگائی پرحکومت کا موثر کنٹرول نہ ہونے کے باعث بھی ہے،حکومت کومقامی سطح پر بھی مہنگائی کے عوامل پر بھی توجہ دینی چاہیے۔حکومت کو ہر علاقے کے لیے الگ سے پرائس مجسٹریٹ مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی ریاست کے چار بنیادی اصول ہوا کرتے ہیں جن پر وہ ریاست کھڑی ہو تی ہے۔اور ان اصولوں میں علاقہ،آبادی،حکومت اور آزادی شامل ہیں جن ریاستوں کے یہ چار بنیادی عوا مل میں سے کوئی بھی کمزور ہو وہ ایک ناکام ریاست تصور ہو تی ہے۔پاکستان کو ہر صورت میں اپنے غیر پیدا واری اخراجات میں فوری کمی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے بغیر حکومت چل نہیں سکتی ہے۔ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے حکومت کو تمام تر وسائل کا رخ ملک کی پیدا وار بڑھانے پر موڑ دینا چاہیے یہی ایک طریقہ ہے جس سے پاکستان ترقی کر سکتا ہے اور معیشت مضبوط ہوسکتی ہے۔ سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے نہایت ہی اہم منصوبہ ہے حکومت کو اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے حوالے سے توجہ دینی چاہیے،یہ منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے،میں یہاں پر یہ خصوصی طور پر کہنا چاہوں گا کہ سی پیک کے تحت بنائے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز پر جلد از جلد کام مکمل ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کی برآمدات کو بڑھایا جاسکے۔
    ایف بی آر سمیت دیگر اہم اداروں میں اصلاحات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اصلاحات سے ہی پا ئیدار بنیادوں پر پاکستان کی معیشت میں استحکام ممکن ہے۔ عالمی ما لیاتی اداروں کی سخت شرائط پوری کرنے کے لیے عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنا کسی صورت دانش مندی نہیں ہے۔حکومت عوام کے ووٹ سے منتخب ہو تی ہے اس کی ذمہ داری صرف عالمی اداروں کی شرائط ماننا ہی نہیں بلکہ اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ بھی شامل ہے۔حکومت کو اس طرف توجہ دینا ہو گی پاکستان کے عوام ابھی تک کرونا وائرس اور روپے کی گرتی ہو ئی قدر کے جھٹکے سے پوری طرح سنبھل نہیں سکے ہیں اور مہنگائی یہ نیا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہے۔ملک کی معاشی خود مختاری کا تحفظ کیا جانا چاہیے، ورنہ مہنگائی کا ایک نیا طوفان عوام کا منتظر ہے۔
    آرڈننس کے ذریعے قوانین کا اطلاق کوئی اچھی روایت نہیں ہے اور خاص طور پر ایسے قوانین جن کے ملکی معیشت پر دور رس نتائج مرتب ہو سکتے ہیں،ایسے بڑے قومی مسائل پر حکومت کو تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے،اور پارلیمان سے مشترکہ طور پر قانون سازی کی جانی چاہیے،اگر اسٹیٹ بینک کو مکمل طورپر خود مختیار بنانا ملکی مفاد میں ہے تو آرڈیننس منظور کروانے کی بجائے پارلیمان کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے۔ حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کو دی جانے والی مرا عات اور ریلیف پیکج بہت خوش آ ئند ہے تعمیراتی شعبے کو دیے جانے والے ریلیف پیکج کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو ئے ہیں۔لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے اس پیکج میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں جو کہ وزیر اعظم کے ویژن کے سراسر بر عکس ہیں،اور اداروں کے اس رویے کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ دار مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں،اس صو رتحال کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی جانب سے دیے جانے والے کنسٹریکشن پیکج سے معیشت کو فائدہ ہوا ہے لیکن اتنا فائدہ نہیں ہوا جتنا کہ ہونا چاہیے تھا۔اسلام آباد شہر کی بات کی جائے تو اسلام آباد شہر کے مضافاتی علاقوں میں کافی نئی تعمیرات ہوئی ہیں۔لیکن اس حوالے سے یہ بھی کہوں گا کہ کافی لوگوں نے اس پیکج کو اپنا بلیک منی وائٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔
    (سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

    فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

    عہدہ ختم تو اہمیت ختم

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.