تازہ تر ین

پولیس کا سانحہ سیالکوٹ کے مرکزی ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ

پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن مینجر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے سانحہ گرفتار کیے گئے ملزم کا نام اور شناخت تاحال پوشیدہ رکھی گئی ہے اور گرفتار ملزم مقدمے کا اہم ترین ملزم ہے ، گرفتار ملزم نے لاش کو جلانے کے لٸے پٹرول چھڑکا تھا۔

اس سے قبل پولیس کی جانب سے سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار 26 ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد پولیس تمام ملزمان کو سیالکوٹ منتقل کردیا جب کہ مرکزی ملزم کی گرفتار کے بعد ملزمان کی تعداد 27 ہوگٸی ہے۔

سانحہ سیالکوٹ پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملزمان کے روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا جب کہ حکومت نے شرمناک واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں ، وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے شرم سر سے جھکادیے ہیں ، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر مثالی سزائیں ملنی چاہئیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے منیجر ملک عدنان کو اسلام آباد بلا لیا جہاں ایک تقریب میں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain