تازہ تر ین

توہین عدالت: رانا شمیم کا شوکاز نوٹس پر جواب اور اصل بیانِ حلفی جمع نہ ہوسکا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیانِ حلفی کی خبر پر توہینِ عدالت نوٹس کی سماعت ہوئی، تاہم عدالتی حکم کے باوجود رانا شمیم کا شوکاز نوٹس پر جواب اور نہ ہی اصل بیانِ حلفی جمع ہوسکا۔

عدالت نے 30 نومبر کی سماعت پر رانا شمیم کو چار روز میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے برطانیہ سے اصل بیان حلفی منگوا کر عدالت جمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

آج عدالتی وقت ختم ہونے پر رانا شمیم کا نہ اصل بیان حلفی اور نہ جواب جمع ہو سکا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل دن گیارہ بجے دوبارہ کیس کی سماعت کریں گے۔

قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل رائے نواز کھرل نے عدالت سے رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور پاسپورٹ سرینڈر کرنے کی استدعا کی، تاہم  عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا۔

گزشتہ سماعت پر رانا شمیم نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے وکیل عبد اللطیف آفریدی پیش ہوں گے۔

اس سے قبل اخبار کے مالک، انگریزی اخبار کے ایڈیٹر اور صحافی کا جواب عدالت میں پہلے ہی جمع ہو چکا ہے۔

عدالت نے انگریزی اخبار میں اسٹوری شائع ہونے کے بعد توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain