تازہ تر ین

آئندہ انتخابات کے انتظار میں سندھ کا دیوالیہ نکل جائے گا، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان  نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو غلام مئیر چاہیے، آئندہ لایا جانے والا مئیر بھی بےاختیار ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے 2023 کے انتخابات کا انتظار کیا تو اس وقت تک صوبے کا دیوالیہ نکل جائیگا، ہم نے وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ سندھ کے بلدیاتی نظام کے لیے اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ حکومت کے خلاف ایک پیچ پر آنا ہے، کراچی پورے ملک کو چلاتا ہے،  لیکن کراچی کے ساتھ سندھ حکومت نے ناانصافیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ مدد کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں، جہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوئی ہے وہاں قیامت کا منظر ہے۔ لاڑکانہ میں ایڈز اور کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے،  وزیر تعلیم سندھ 5 ہزار اسکول بند کرنے جارہے ہیں، صحت کے نظام پر ایک ہی خاندان کا قبضہ ہے، جس پر بلاول کے پھوپھا کے بعد ان کی پھپھو قابض ہوگئیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر نے صحافی برادری سے 12 دسمبر کو ہونے والی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 19 دسمبر کو بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف حتجاج کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے لیے صرف کرپشن کا نظام ٹھیک ہے، دنیا بھر میں میئر با اختیار ہوتے ہیں، مگر پیپلز پارٹی کو غلام مئیر چاہیے اورسندھ حکومت کا یہ کالا قانون ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے آئندہ لایا جانے والا مئیر بھی بےاختیار ہوگا، جس کے پاس پینشنرز، ٹرانسپورٹ اور  ریوینیو کا کوئی اختیار نہیں ہوگا۔ ہم نہیں چاہتے کہ ماضی کے مئیر کی طرح آئندہ آنے والا مئیر بھی بےاختیار ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پانی کا نظام بھی مئیر کے ماتحت آئے، تعمیرات کا اختیار بھی مئیر کے پاس ہو، سندھ سولڈ ویسٹ کو کراچی سولڈ ویسٹ بنایا جائے، گلی کے چھوٹے اسکولوں کا اختیار مئیر کو دیا جائے، ہم نہیں چاہتے کہ اسکول سے متعلق شکایات لاڑکانہ وزیر کے پاس جائیں۔

 سندھ میں بلدیاتی انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے چاہیئے خفیہ رائے شماری سے 72کروڑ روپے کی لاگت سے لوگوں کے ضمیر خریدیں جائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain