تازہ تر ین

حوثی باغیوں کی سعودی وزارتِ دفاع پر حملے کی کوشش ناکام

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  حوثی باغیوں  کی  سعودی  وزارتِ دفاع پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر متعدد بیلسٹک میزائل اور 25بارود سےلدےڈرون داغے،حملوں میں جدہ  آرامکو کی تیل کی تنصیبات  اور ریاض میں سعودی وزارتِ دفاع کو نشانہ بنایاگیا۔

حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ  ریاض میں ملٹری سائٹس اور  ریاض ائیرپورٹ  کو بھی حملوں کا نشانہ بنایاگیا جبکہ سعودی اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ  ایک میزائل فضاء میں تباہ کیا گیا ،شہریوں نے دھماکوں  کی آواز سنی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  حوثی باغیوں کے حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،نہ ہی کوئی  بڑا  مالی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب پر ہونےوالےحملوں کی مذمت کردی۔

پاکستان   حوثی باغیوں  کی جانب سے  بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کا نشانہ شہری اور شہری انفراسٹرکچر کے خلاف تھا۔ رائل سعودی ایئر ڈیفنس کی جانب سے بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے  روک کر معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا گیا اور یہ قابل تعریف ہے۔

اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ پاکستان ان حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

پاکستان  سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain