تازہ تر ین

چاند پر پر’ پراسرار شے ‘ دریافت

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  چاند پر موجود چینی روور “یوٹو 2 روور” نے چاند کے ایک مقام پر ‘چکور’ (کیوبک ) سی پر اسرار شے دریافت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق  2019 سے چاند پر موجود چینی خلائی گاڑی “یوٹو 2 روور” چاند کے شمالی حصے میں پراسرار شے کی تصویر کیمرے میں محفوظ کی ہے۔

چینی خلائی پروگرام کے حوالے خبریں شیئر کرنے والے صحافی اینڈریو جونز نے ٹوئٹر پر پراسرار شے کی تصاویر کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اینڈریو جونز نے پہلی تصویر پر لکھا کہ  یوٹو 2 نے چاند پر ایک چکور شکل کی شے دریافت کی ہے جو چاند کے شمالی حصّے میں روور سے 80 میٹر کی دوری پر ہے، یہ تصاویر خلائی جہاز کے ایک کیمرے سے لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے چینی خلائی گاڑی یوٹو 2 روور روور قریب آتا جائے گا، ماہرین کے لیے اس چیز کی اصل نوعیت کو سمجھنے کے لیے بہتر تصاویر لے سکے گا،تاہم  بہت سے لوگوں نے اس پراسرار شے کو چاند کی چٹان قرار دیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی خلائی گاڑی یوٹو 2 مزید دو سے تین ماہ اس شے کی تصدیق کرے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain