تازہ تر ین

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابرستاراورجسٹس طارق جہانگیری کی مستقلی کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق جہانگیری کی مستقلی کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے شرکت کی جبکہ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان بار کی جانب سے ممبر اختر حسین اور اسلام آباد بار کی جانب سے رفیع الدین بابر نے شرکت کی۔

جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طور پراسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کو مستقل کرنے کی سفارش کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کو  اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن  نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستاراورجسٹس طارق جہانگیری کی مستقلی کی منظوری دے دی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain