تازہ تر ین

’ہم دنیا سے الگ سیارے پر نہیں رہتے ،مہنگائی دنیا میں ہو گی تو ہمارے ہاں بھی ہو گی‘

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول(اے پی ایس) کے بعد جیسے قوم اکھٹی ہوئی تھی، آج بھی ویسے ہی اکھٹی ہے، وفاقی کابینہ کےاجلاس میں سیالکوٹ واقعےکی مذمت کی گئی،سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سزا ملنی چاہیے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کو سمجھے بغیر تنقید کرنے پر اعتراض ہے،الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے،حکومت ای وی ایم پر آگاہی پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے،ہم دنیا سے الگ سیارے پر نہیں رہتے ،مہنگائی دنیا میں ہو گی تو ہمارے ہاں بھی ہو گی ۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد اہم پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی گئی،سیالکوٹ واقعہ کےذمہ داران کوسخت سزاملنی چاہیے، کابینہ نے افغان باشندوں کے لئے پاکستانی سرزمین سے سفر کی اجازت دے دی ہے

ای وی ایم کو سمجھے بغیر تنقید کرنے پر اعتراض ہے،الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے،انہوں نے اپنی ٹیکنکل کمیٹیز بنائی ہیں ،ان ٹیکنیکل کمیٹیز کو ہمارا مدعا یا ہمارا موقف صرف اتنا ہے یکہ الیکشن کمیشن ہو ،اپوزیشن ہو یا کوئی بھی اور شخص ہو وہ پہلے سمجھے کہ یہ نظام ہے کیا اور ہم کیوں کہہ رہے ہیں کہ اس سے انتخابات میں آسانی پیدا ہو گی ؟ہمیں ای وی ایم کو سمجھے بغیر تنقید کرنے پر اعتراض ہےلیکن اگر آپ اس کو سمجھنے کے لئے وقت لینا چاہتے ہیں تو وہ بالکل صیح ہے ،اور جو بھی طریقہ کار ہے وہ کریں ،میری نظر میں بہترین طریقہ یہی ہو گا کہ آپ نے اس سے پہلے ای وی ایم کے متعلق 27 شرائط دی تھیں ،انہیں 27 شرائط کے مطابق آپ ٹینڈر کریں اور دنیا میں جو مینو فیکچرز ہیں وہ اپنی ای وی ایم لے کر آ جائیں گے،ان کو آپ ایمپلیمنٹ کردیں گے ،آپ کی ٹیکنیکل کمیٹیز پہلے ہی اپنی شرائط تو طے کر چکی ہے،اس کے مطابق آپ آگے بڑھیں ، ای وی ایم لانےکا مقصد ایک ہی ہے کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں، چاہتے ہیں کہ آڈٹ کے نظام میں مضبوطی لائی جائے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے اوورسیزپاکستانیوں کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے،میں حیران ہوں کہ یہ تو ایک سیاسی خودکشی ہے ،ایک کروڑ آدمی جو پاکستان سے باہر ہیں ،ان کی فیملیز تو یہیں پر ہیں ،آپ ان تمام کے خلاف ایک مہم میں جت گئے ہیں ،لگ رہاہےاوورسیزپاکستانیوں کی ذمہ داری صرف ہماری ہے،وہ پاکستانی ہیں اور بہت سارے ایسے پاکستانی ہیں جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے نہیں ہے،ہم ان کو بھی حقوق دینا چاہتے ہیں اور اس وقت تو نواز شریف کی ساری فیملی بیرون ملک پاکستانی ہے،گو کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی نہیں ہیں ،برٹش نیشنل ہیں ،یوں لگتا ہے کہ حسن اور حسین نواز نے تو پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ کر ہی پھینک دیا ہے کیونکہ ان کا یہاں پر موقف یہ تھا کہ ہمارے پر تو پاکستانی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا لیکن بہرحال ہم حسن اور حسین کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھی زندگی میں کبھی آ کر اپنے پاپا کی سابق پارٹی کوووٹ دیں،مجھے نہیں پتا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کےدوست اس پراتنےناراض کیوں ہیں؟بلاول تو رہے ہی ساری عمر باہر ہیں ،وہ تو ابھی ابھی پاکستان آئے ہیں،ان کی اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں جو مخاصمت ہے ،مجھے اس کی کوئی توجیح سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیوں اس کے خلاف ہیں ؟ہماری پارٹی کا تو یہ منشور تھا اور ہم اپنے پارٹی منشور کے مطابق آگے بڑھے ہیں ،لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ ہی اس لئے دیا تھا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جو ہماری پارٹی کے ممبران ہیں ان کی وزیراعظم سے  کچھ دن پہلے  ملاقات ہوئی تھے ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جو آڈٹ کا سسٹم ہے ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہر وہ ڈیپارٹمنٹ ،ہر وہ کمیٹی جو احتساب کو پرموٹ کرتی ہے،پی ٹی آئی اس کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی ایک ایسا ادارہ ہے جس کا کام کرنے کا طریقہ جتنا اچھا، شفاف اور مضبوط  ہو گا، اس سے پاکستان کے اندر شفافیت بڑھے گی،اس مقصد کےلئے ہم چاہتے ہیں کہ آڈٹ کے نظام میں مضبوطی لائی جائے اوراس ضمن میں جو اقدامات ہیں وہ کئے جائیں گے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قیمتوں کا جو تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے ،مسلسل دوسرا ہفتہ ہے کہ جس میں قیمتیں نیچے جا رہی ہیں ،ہم دنیا سے الگ سیارے پر نہیں ،مہنگائی دنیا میں ہو گی تو ہمارے ہاں بھی ہو گی ،مہنگائی کے حوالے سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے،پچھلے ہفتے کافی مہنگے ہوٹل گیا تو وہاں ایک خاتون نے مہنگائی کا شکوہ کیا ،جس پر میں نے کہا کہ آپ جہاں بیٹھی ہیں یہاں تو پیاز بھی بہت مہنگی ملتی ہے ،بعض اوقات مہنگائی پر شور کرنا عادت بھی بن جاتی ہے، ہفتہ وارمہنگائی میں صفر اعشاریہ اڑتالیس فیصدکمی آئی ہے ،امید ہے آئندہ چند روز میں چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی،ہر چیز کو ہم سبسڈائز نہیں کرسکتے، کراچی کے سوا پورے ملک چینی 90روپے فی کلو مل رہی ہے،اسلام آباد اور کراچی میں چینی 97روپے فی کلو مل رہی ہے،پورے پاکستان میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1100روپے میں مل رہا ہے ، کراچی میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1456روپے میں مل رہا ہے،امید ہے کہ سندھ حکومت کراچی ، حیدر آباد میں قیمتوں کو بہتر کرے گی ،تنخواہ دار طبقے کیلئے مہنگائی ہے،رواں سال 400ارب روپے ایگری کلچر سیکٹر کو زیادہ گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain