تازہ تر ین

کترینہ اور وکی کا شادی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں گزشتہ ایک ماہ سے میڈیا کی  زینت بنی ہوئی ہیں اور آئے روز کوئی نئی خبر سامنے آجاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بالی وڈ اسٹار 9 دسمبر کو رشتہ ازداوج میں منسلک ہوجائیں گے اور آج سے شادی کی مختلف تقاریب کا آغاز ہوچکاہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سنگیت کی اور کل مہندی کی تقریب  منعقد ہوگی۔

اس شادی سے متعلق بھارتی میڈیا نے بہت سے دعوے کیے، جن میں  یہ بات  بھی سامنے آئی کہ دونوں کی شادی میں آنے والے مہمانوں کو ایک معاہدہ(Non-disclosure agreement) سائن کروایا جائے گا جس کے مطابق مہمان شادی میں شامل تو ہوں گے  لیکن ان کو اس تقریب کی معلومات ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ یہ بھی خبریں گردش کررہی تھیں کہ وکی اور کترینہ کی شادی میں مہمانوں کو موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی اور مہمانوں کو تب ہی انٹری ملے گی جب وہ ایک خاص کوڈ بتائیں گے۔

تاہم اب رپورٹس یہ سامنے آرہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف  نے جب  اپنی شادی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کو سنا تو ان کو ہنسی آگئی ۔

رپورٹس کے مطابق کترینہ اوروکی کی شادی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت  نہیں ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی اور کترینہ کی شادی کی تقریب چھوٹی سی ہوگی جس میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات، قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد سمیت  120 مہمان  شرکت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain