تازہ تر ین

سری لنکا میں مظاہرے، وزیراعظم اور صدر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے تجارتی مرکز اور دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین کی جانب سے پر تشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم اور صدر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں بد ترین معاشی بحران کے پیش نظر وزیراعظم وکرما سنگھے کُل جماعتی حکومت بنانے کے لیے استعفیٰ دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔
سری لنکن پی ایم آفس اعلامیے کے مطابق وزیراعظم وکرما سنگھے ملک کے معاشی بحران کے حل کے لیے کُل جماعتی حکومت بنانے کے لیے مستعفی ہونے پر راضی ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کے گھر کو آگ لگا دی۔ مظاہرین وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور اسے آگ لگادی۔ مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
دوسری طرف مقامی میڈیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کے بعد صدر گوٹا بایا راجا پاکسے نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے، وہ 13 جولائی کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔
اس سے قبل سری لنکا میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین ایوان صدر کے سوئمنگ پول میں تیراکی کرنے لگے۔ مظاہرین ایوانِ صدر کا دروازہ توڑ کر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اندر داخل ہوگئے۔
وزیر اعظم اور صدر سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ لیے ایوان صدر جانے والے مظاہرین نے گرمی کو بھگانے کے لیے سوئمنگ پول کا رخ کر لیا۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے تجارتی مرکز اور دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا تھا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی ٹی وی نیوز نیوز فرسٹ چینل کی ویڈیو فوٹیج میں مظاہرین کو سری لنکا کے جھنڈے اور ہیلمٹ تھامے صدر کی رہائش گاہ میں گھستے ہوئے دیکھے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain