تازہ تر ین

FINCA مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کی کسانوں کو ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈکے ساتھ شراکت داری

لاہور: (ویب ڈسیک) پاکستان کے سرکردہ مائیکرو فنانس بینک، مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ(ایف ایم بی ایل) نے زرعی ٹریکٹرز اور مشینری میں مارکیٹ لیڈر ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ (ایم ٹی ایل)کے ساتھ تعاون کیلئے شراکت داری کرلی ہے۔اس تعاون کے تحت،وہ کسان جوایف ایم بی ایل کے موجودہ یا ممکنہ کسٹمر ہیں اور اپنی کاشتکاری کی ضروریارت کیلئے ٹریکٹر خریدنے کے خواہاں ہیں،ملت لمیٹڈ کا ایک ٹریکٹر بک کرسکیں گے،جو انہیں آسان شرائط و ضوابط پر فوری اور پریشانی سے پاک عمل کے ذریعہ فراہم کیا جائیگا۔پورے پاکستان میں 80سے زائد ڈسٹری بیوٹر کے نیٹ ورک کے ساتھ،ملت ٹریکٹر لمیٹڈ کے ڈیلرز گاہکوں کو بعد از فروخت خدمات میں مدد بھی کرینگے اور ٹریکٹرز کی معمول کی دیکھ بھال کے بارے میں تعلیمی ویب سیریز کے ذریعہ آگاہی بھی فراہم کرینگے۔
اس معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کی انتظامیہ کے اہم اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر FINCA مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈکے چیف کمرشل افسر چودھری محمد احمد نے کہا کہ ”زراعت کا شعبہ ملکی جی ڈی پی میں 20فیصد سے زائد حصہ ڈالتا ہے اور پاکستان کی معیشت اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ملت ٹریکٹرز کے ساتھ کسانوں کو کم مارک اپ ریٹ کے ساتھ آسانی اور فوری ترسیل کے ذریعہ اعلیٰ زرعی مشینری کے حصول میں مدد سے ہمارا یہ تعاون پاکستان کے کسانوں کی کچھ ضروریات پوری کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔“
اس موقع پر ملت ٹریکٹرز کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن اظہر نور بھی موجود تھے اور انہوں نے کہا کہ ”FINCA مائیکرو فنان بینک لمیٹڈزرعی شعبہ کی معاشی ترقی،خاص کر چھوٹے کسانوں کی مدد میں اہم کردار ادا کررہا ہے،اس سے دیہی شعبہ میں پائیداری اورروزگار کے مواقع میں مدد ملتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain