تازہ تر ین

کوکاکولا کمپنی نے 30ہزار درختوں کے ساتھ لاہور میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

لاہور: (ویب ڈسیک) کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن نے پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ(ای پی ڈی) اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور(پی ایچ اے) کے اشتراک سے جیلانی پارک،لاہور میں 2022کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔
کوکا کولا کمپنی کی Refresh the world. Make a differenceکے مقصد کے حصہ کے طور پر،کمپنی لاہور کے جلو فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف پارک میں جاری مون سون سیزن کے دوران30ہزار درخت لگائے گی۔
کوکا کولا جہاں کام کرتی ہے،وہاں کی کمیونٹیز کیلئے پرعزم ہے اور اپنے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے اور ماحول کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے،گزشتہ برس کوکا کولا نے اسلام آباد میں اتا ترک ایونیو پر پاکستا ن کی پہلی پلاسٹک سڑک بچھا کر بڑے پیمانے پر PET پلاسٹک کے فضلہ کو جمع کرنے اور اسے دوبارہ استعمال میں لانے کا مظاہرہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوکا کولا پاکستان و افغانستان کے نائب صدر فہد اشرف نے کہا کہ ”کوکا کولا میں ہمارا مقصد ایک زیادہ پائیدار اور بہتر مشترکہ مستقبل بنانے کے طریقوں پر عمل کرنا ہے،جو لوگوں کی زندگیوں،کمیونٹیز،اور ہمارے سیارہ پر واضح فرق پیدا کرتا ہے،آج کی درخت لگانے کی سرگرمی اسی وسیع عزم کا حصہ ہے۔“
محکمہ تحفظ ماحولیات،پنجاب کے سیکریٹری ڈاکٹر نعیم رؤف نے کثیر الجہتی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے،اس کے پائیدار حل کے تلاش کیلئے افراد سے لے کر تنظیموں تک،سب کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے،کیونکہ کوئی بھی اسے تنہا ٹھیک نہیں کرسکتا،میں کوکا کولا جیسی نجی شعبہ کی کمپنیوں کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں وہ اپنے کاروبار والے علاقوں میں کمیونٹیز کو کچھ واپس بھی دے رہے ہیں۔“
آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مقامی درخت لگانا دفاع کی پہلی لائن ثابت ہوا ہے۔اس کی اہمیت بتاتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی،لاہور عمر جہانگیر نے کہا کہ ”ماحولیاتی انحطاط اس مقام پر پہنچ گیا ہے،جہاں اس سے دنیا بھر کے لوگوں کی بقاء کو خطرہ لاحق ہے،ہمارے کام کا ایک جز عوام میں زیادہ سے زیادہ مقامی درخت لگانے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے،کیونکہ ہمیں اپنی بقاء کیلئے ان کی ضرورت ہے،اس کے علاوہ یہ آکسیجن کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت کو کم رکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔“
کوکا کمپنی کی ماحولیاتی،سماجی اور گورننس(ای ایس جی) کی ترجیحات اس کی کاروباری حکمت عملی میں شامل ہیں۔ پوری دنیا میں جن کمیونٹیز کی وہ خدمت کرتے ہیں ک،ان کی توجہ ان شعبوں پر مرکوز ہے،جہاں وہ قابل قدر اور مثبت اثرات ڈال سکتے ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain