لاہور: (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ العربیہ شوگرملز، رمضان شوگرملز، چنیوٹ پاورلمیٹڈ، شریف فیڈ ملز، یونی ٹاس اسٹیل کے اکاؤنٹ منجمد کیے جائیں ۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ بینکوں کے افسران کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے؟ عدالت کا کہنا ہے کہ بینکوں کے افسر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں آئندہ پیشی پر وزیرا عظم شہبا زشریف کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔ ایف آئی اے سے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر رکھے ہیں۔