تازہ تر ین

روس یوکرین جنگ : روسی دارالحکومت ماسکو پر پہلی بار ڈرون حملہ

ماسکو: (ویب ڈیسک) گزشتہ برس سے جاری روس یوکرین جنگ کے دوران پہلی مرتبہ روسی دارالحکومت ماسکو پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز روسی دارالحکومت ماسکو میں ڈرون حملہ ہوا جس میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے ماسکو پر ہونے والا ڈرون حملہ یوکرین کا دہشتگرد حملہ ہے، آج صبح یوکرین نے ماسکو کو دہشت گرد ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، حملے میں 8 ڈرونز داغے گئے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں یا تو مارگرایا گیا یا خاص الیکٹرونک جیمرز کے ذریعے ان کا رخ موڑ دیا گیا۔
ماسکو کے میئر کا کہنا ہے ڈرون حملے میں عمارتوں کو معمولی نقصان ہوا،کوئی زخمی نہیں ہوا۔
روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ڈرون حملے پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے ماسکو پر اب تک کا یہ سب سے بڑا ڈرون حملہ روس کو خوفزدہ کرنے اور اشتعال دلانے کی ایک کوشش تھی ، روسی دارالحکومت کے گرد فضائی دفاع مضبوط بنایا جائے گا۔
روس کی جانب سے ماسکو پر ہونے والے ڈرون حملے کا الزام یوکرین پر عائد کیا گیا ہے ۔
امریکا کا ردعمل
دوسری جانب ماسکو ڈرون حملوں پر امریکا کا کہنا ہے کہ روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے ۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں، امریکا کی توجہ یوکرین کے خودمختارعلاقے دوبارہ حاصل کرنے میں یوکرین کی مدد کرنے پر ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain