تازہ تر ین

توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسید کا الزام، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں گھڑی کی جعلی رسید دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی پیں، مقدمہ میں گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ 6 جون کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں سابق خاتون اول، زلفی بخاری، شہزاد اکبر سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے توشہ خانہ گھڑی کی خرید وفروخت میں میری دکان کی جعلی رسید استعمال کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain