پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لیے اڑان بھری تھی تاہم پرواز کے کچھ دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاریاں نکلناشروع ہوگئیں۔
کپتان نے فائر بوتل کے ذریعےانجن میں لگی آگ پرقابو پانے کی کوشش کی تو اس دوران طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کپتان نے ائرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بحفاظت اتارلیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 276 مسافر سوار تھے۔
طیارےکی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اٹھارٹی کی ٹیم معائنے کے لیے پہنچ گئی۔