پاکستان کے محمد حسنین اختر نے ایک سخت مقابلے کے بعد ہم وطن دفاعی چیمپئن محمد احسن رمضان کو مات دے کر ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد حسنین اختر نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے احسن رمضان کے خلاف فائنل میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کو گلے لگایا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین اختر کا یہ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا، حسنین اختر کی جیت کا سکور 3-4 فریم رہا۔
دوسری جانب پاکستان ہی کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے فائنل میں ہانگ کانگ کے نان سین وان کو 3-6 سے قابو کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
لاہور کے اویس منیر نے سیمی فائنل میں تجربہ کار ہم وطن کیوئسٹ اسجد اقبال کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔