تازہ تر ین

دلجیت دوسانجھ نے تلنگانہ حکومت کی وارننگ کا جواب دے دیا

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے شراب اور تشدد پر اکسانے والے گانوں سے روکنے پر اپنا ردعمل دے دیا۔

 گلوکار نے ہفتہ کی رات حیدرآباد میں کنسرٹ کیا جو انکے دل لومیناٹی ٹور کا حصہ تھا۔

کنسرٹ سے پہلے تلنگانہ حکومت نے ان کے لیے ایک انتباہ جاری کیا تھا جس میں ان پر شراب اور تشدد کی حوصلہ افزائی پر مشتمل گانے گانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

گزشتہ روز گلوکار نے کنسرٹ میں تلنگانہ حکومت کی وارننگ پر طنز کیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔

دلجیت نے کہا کہ جب دوسرے ممالک سے فنکار یہاں آتے ہیں تو انہیں جو چاہے کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن جب آپ کے اپنے ملک کا کوئی فنکار گاتا ہے تو لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، کچھ لوگوں کو میری کامیابی ہضم نہیں ہورہی۔

بھارت گلوکار حیدرآباد میں کامیاب شو پر انتہائی خوش نظر آئے انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ’’ شکریہ حیدرآباد، کل انرجی ساری مون پر تھی‘‘۔

بھارتی گلوکار ان دنوں دل لومناٹی ٹور کے نام سے بھارت کے 10 شہروں پر مشتمل ایک بڑی کنسرٹ سیریز میں مصروف ہیں۔

یہ ٹور 26 اکتوبر کو دہلی کے مشہور جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوا تھا، وہ احمد آباد، لکھنؤ، پونے، کولکتہ، بنگلور، اندور، چندی گڑھ اور گوہاٹی میں بھی کنسرٹ کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain