پاکستانی اسٹار ایمن خان کی 26ویں سالگرہ کا جشن منانے کیلئے ایمن خان کے اہلِ خانہ سمیٹ والدہ اور بھائی یکجا ہوگئے۔
ایمن خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت و نرم مزاج اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔
ایمن خان نے متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ‘عشق تماشہ’ ، ‘گھر تتلی کا پر’ ، ‘ ہری ہری چوڑیاں’ ، ‘ باندی’ ، ‘بےدردی’ ، ‘زندان’ ودیگر شامل ہیں۔
ایمن خان نے منیب بٹ سے سال 2018 میں محبت کی شادی کی جس کے ایک سال بعد انکے گھر ننھی پری امل بٹ کی پیدائش ہوئی اور گزشتہ سال ایک اور ننھی پری کے والدین بنے جس کا نام میرال بٹ رکھا۔
ایمن خان آج اپنی 26ویں سالگرہ منا رہی ہیں جسکی شروعات رات میں 12 بجتے ہی کردی گئی۔
ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکی ریسٹورنٹ میں منائی گئی سالگرہ کی یادگار تصاویر شامل ہیں۔
ایمن خان ان تصاویر میں کہیں کیک کاٹتی نظر آئیں تو کہیں اپنی بیٹی امل بٹ کے ساتھ پوز دیتی دکھیں۔
تصاویر میں ایمن خان اپنے شوہر اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ کھڑی ہوکر کیک کاٹتی بھی نظر آئیں جبکہ اپنی والدہ، بھائی اور بھابھی کے ساتھ بھی لی گئیں تصاویر شامل کیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ایمن خان نے اپنے چاہنے والوں کیلئے لکھا کہ ‘آپ سب کی پیاری برتھ ڈے وشز کا شکریہ’۔
انہوں نے اپنی جڑواں بہن منال خان کے ساتھ سالگرہ نہ منا پانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں اپنی بہترین ساتھی منال خان کو ہماری سالگرہ کے موقع پر بے انتہا مس کر رہی ہوں’۔
تھائی لینڈ میں اپنے شوہر کے ساتھ سیر سپاٹے کرنے گئی ہوئی منال خان نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ‘میری پیاری جڑواں بہن، سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد اور میں بھی تمہیں مس کر رہی ہوں’۔