تازہ تر ین

شادی کے 29 سال بعد اے آر- رحمان اور اہلیہ میں علیحدگی

اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا, منگل کی رات انہوں نے پریس کو ایک بیان جاری کیا، جس میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ شادی کے 29 برسوں بعد موسیقار سے الگ ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو ان کے وکیل کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ‘شادی کے کئی برسوں کے بعد مسز سائرہ نے اپنے شوہر مسٹر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود جوڑے نے محسوس کیا ہے کہ تناؤ اور مشکلات نے ان کے درمیان ایک ناقابل تسخیر خلیج پیدا کر دی ہے، جسے اس وقت کوئی بھی فریق پاٹنے کے قابل نہیں ہے’۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘مسز سائرہ نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ درد اور تکلیف سے کیا ہے اور انہوں نے زندگی کے اس اس مشکل وقت سے گزرتے ہوئے اس دوران عوام سے رازداری اور سمجھ بوجھ کی درخواست کی ہے’۔

خیال رہے کہ اے آر رحمان نے 1995 میں سائرہ سے ارینج میرج کی تھی، سمی گریوال کے ساتھ ایک انٹرویو میں اے آر رحمان نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے سائرہ سے ان کی شادی طے کی تھی اور بتایا کہ میرے پاس جا کر اپنے لیے دلہن تلاش کرنے کا وقت نہیں تھا اس لیے ارینج میرج کا انتخاب کیا۔

موسیقار نے کہا تھا کہ ‘سچ کہوں تو میرے پاس وقت نہیں تھا کہ میں جا کر دلہن تلاش کروں، میں بمبئی میں یہ تمام فلمیں اور رنگیلا کر رہا تھا اس لیے میں اس میں بہت مصروف تھا لیکن میں جانتا تھا کہ یہ میرے لیے شادی کرنے کا صحیح وقت ہے، اس وقت میں 29 سال کا تھا اور میں نے اپنی ماں کو کہا کہ میرے لیے دلہن تلاش کریں’۔

رحمان نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ وہ ایک سادہ لڑکی تلاش کریں جو مجھے زیادہ پریشانی نہیں دے تاکہ میں اپنی موسیقی جاری رکھ سکوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مجھے متاثر کرے گی۔

خیال رہے کہ اس جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں، خدیجہ اور رحیمہ اور ایک بیٹا امین رحمان شامل ہے۔

اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی شادی 2022 میں ہوئی تھی میوزک کمپوزر نے شادی کی تقریب سے ایک خاندانی تصویر شیئر کی تھی جس میں دولہا اور دلہن کے بیٹھنے کی جگہ کے قریب ان کی مرحوم والدہ کی تصویر بھی آویزاں تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain